انتظار کی گھڑیاں ختم عامر خان نے اپنی نئی فلم کا اعلان کردیا
’تارے زمین پر‘ ایک جذباتی فلم تھی لیکن نئی فلم آپ کو ہنسائے گی، یہ فلم آپ کو تفریح فراہم کرے گی، اداکار
بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے مداحوں کے انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں، اداکار نے اپنی نئی فلم کا اعلان کردیا۔
ایک تازہ گفتگو میں اداکار نے مداحوں کو خوشی کی خبر دیتے ہوئے بتایا کہ ان کے نئے فلمی پروجیکٹ کا نام 'ستارے زمین پر' ہوگا۔
اداکار کا کہنا تھا کہ ان کی نئی فلم کا نام 'ستارے زمین پر 'ہے اور یہ 2007 میں ریلیز ہونے والی فلم 'تارے زمین پر ' کی تھیم سے ملتی جلتی ہوگی۔
عامر خان کا کہنا تھا کہ 'تارے زمین پر' ایک جذباتی فلم تھی لیکن یہ نئی فلم آپ کو ہنسائے گی، یہ فلم آپ کو تفریح فراہم کرے گی۔
مسٹر پرفیکشنسٹ نے بتایا کہ 'تارے زمین پر' انہوں نے ایک بچے کی زندگی بدلنے میں مدد کی تھی لیکن 'ستارے زمین پر' میں اس سے الٹ ہوگا، 9 لڑکے جن کے اپنے مسائل ہیں وہ اداکار کی مدد کریں گے۔
2007 میں عامر خان کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم 'تارے زمین پر' میں درشیل سفاری نے بچے ایشان اوستھی کا کردار ادا کیا تھا جو کہ ڈسلیکسیا کا شکار تھا۔