رنبیر کپور نے ’رامائن‘ میں رام کے کردار کیلئے گوشت اور شراب چھوڑ دی

’رامائن‘ کی شوٹنگ اگلے برس شروع ہوگی اور 2024 کے آخر تک فلم کے پہلے پارٹ کی ریلیز متوقع ہے

فوٹو : انسٹاگرام

بالی وڈ سپر اسٹار رنبیر کپور اپنے اگلے فلمی پروجیکٹ 'رامائن' میں نظر آئیں گے جسے نتیش تیواری ڈائریکشن دے رہے ہیں۔


فلم میں رنبیر ہندو دیوتا رام، یش راون اور سائی پلوی سیتا کا کردار ادا کریں گی اور یہ ہندو مذہب کی مقدس ترین کہانی ہے۔



بھارتی میڈیا ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکار نے 'رام' کے کردار کیلئے تیاریاں شروع کردی ہیں اور وہ شراب اور گوشت کے استعمال سے مکمل طور پر رک گئے ہیں۔


ذرائع کے مطابق رنبیر کپور ایک مقدس کردار کیلئے خود کو مذہبی طور پر پاک صاف رکھنا چاہتے ہیں اس لئے انہوں نے گوشت اور شراب کا استعمال ترک کردیا ہے۔


'رام' کے دیومالائی کردار کو اپنے اندر تک بسانے کیلئے اداکار نے رات کو منعقد ہونے والی رقص پارٹیوں میں شرکت سے بھی خود کو روک دیا ہے۔


'رامائن' کی شوٹنگ اگلے برس شروع ہوگی اور 2024 کے آخر تک فلم کے پہلے پارٹ کی ریلیز متوقع ہے۔

Load Next Story