پاک بھارت میچ محمد عامر کا ٹیم میں ایک تبدیلی کا مشورہ
اس بارے میں بات نہیں کروں گا کہ کس کو ٹیم سے باہر کیا جائے، سابق فاسٹ بولر
پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے بھارت کے خلاف میچ کے لیے ٹیم میں ایک تبدیلی کا مشورہ دے دیا۔
سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے کا کہنا تھا کہ ہمیں درمیانی اوورز میں وکٹوں کی ضرورت ہوتی ہے اور اسامہ میر اس قسم کا بولر ہے جو فارم میں ہے اور وکٹیں لے رہا ہے۔ وہ تھوڑی بہت بیٹنگ بھی کرسکتا ہے۔
محمد عامر نے کہا کہ میں اس بارے میں بات نہیں کروں گا کہ کس کو ٹیم سے باہر کیا جائے لیکن میں اسامہ میر کو ٹیم کمبی نیشن میں لانے کی کوشش کروں گا۔
مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ عامر، عماد نے اپنی اپنی ٹاپ فور ٹیموں کے نام بتادیئے
اس سے قبل سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی شاداب خان کی جگہ اسامہ میر کو ٹیم میں شامل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسامہ میر کی بولنگ میں بڑا فرق ہے اور باڈی لینگویج کے لحاظ سے اسامہ میر بہت بہتر ہے۔
مزید پڑھیں: ''سرفراز، عماد کی ورلڈکپ اسکواڈ میں جگہ بنتی تھی''
سابق کپتان شاہد آفریدی نے یہ بھی کہا تھا کہ شاداب پہلے رنز بنا لیتا تھا لیکن اب وہ ڈیلیور نہیں کر پا رہا۔
واضح رہے کہ ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان اور بھارت کا گروپ میچ ہفتہ 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔