شاہین آفریدی کو کوئی خطرناک انجری نہیں انگلی مکمل ٹھیک
ایشیاکپ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے سوجن ہوئی، اب تکلیف نہیں،ذرائع
شاہین آفریدی کو کوئی خطرناک انجری نہیں جب کہ وہ بھارت کیخلاف میچ میں وکٹیں اڑانے کیلیے بے چین ہیں۔
شاہین شاہ آفریدی ورلڈکپ میں اب تک اپنی روایتی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر پائے، بولنگ کی رفتار بھی تھوڑی کم لگ رہی ہے، بعض سابق کرکٹرز نے خیال ظاہر کیا کہ شاید وہ کسی انجری کا شکار ہیں،اسی لیے کارکردگی متاثر ہوئی۔
ٹیم ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین مکمل فٹ اور بھارت سے میچ میں اپنی روایتی عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرنے کیلیے مکمل تیار ہیں، ان کے مسائل ایسے نہیں کہ میدان میں اترنے سے روک سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: شاہین آفریدی کی فارم اور فٹنس پر تشویش بڑھنے لگی
ذرائع نے بتایا کہ کولمبو میں بھارت کیخلاف ایشیا کپ میچ میں فیلڈنگ کرتے ہوئے شاہین کی انگلی پر بوجھ پڑ گیا تھا، اس سے سوجن ہو گئی،البتہ اب بالکل بھی تکلیف نہیں ہے، شاہین ابتدا میں وکٹیں لینے کے عادی ہیں جب کبھی ایسا ہوا تو رفتار کی کمی بھی دور ہو جائے گی۔
ٹیم ذرائع نے مزید کہا کہ شاہین وکٹیں نہ ملنے پر تھوڑی مایوسی کا شکار ہیں لیکن یہ صرف ایک میچ کی بات ہے جیسے ہی انھوں نے کامیابیاں پانا شروع کیں تو ماضی کی فارم میں واپس آ جائیں گے۔
یاد رہے کہ شاہین آفریدی نے اپنے آخری 5ون ڈے انٹرنیشنل میں 276 رنز دے کر 4 وکٹیں 69 کی بھاری اوسط سے حاصل کی ہیں، آسٹریلیا سے ورلڈکپ وارم اپ میچ میں انھیں کوئی وکٹ نہیں ملی تھی،البتہ اس سے قبل ایشیا کپ میں بارش کی نذر ہونے والے بھارت سے پہلے میچ میں انھوں نے 35 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا، اس میں روہت شرما اورویراٹ کوہلی کی وکٹیں بھی شامل تھیں، ٹیم اب ورلڈکپ میں بھی روایتی حریف کیخلاف ان سے ایسی ہی کارکردگی کی توقع رکھتی ہے۔