چین میں اسرائیلی سفارت خانے کے اہلکار پر چاقو بردار شخص کا حملہ
حملہ آور نے اسرائیلی سفارت خانے کے اہلکار کو زمین پر لٹا کر چاقو کے وار سے لہولہان کردیا
چین کے دارالحکومت میں اسرائیلی سفارت خانے کے ایک ملازم پر حملہ آور نے تیز دھار چاقو کے پے در پے وار کیے اور فرار ہوگیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص چاقو تھامے ہوئے ہے اور دوسرے شخص کو زمین پر لٹا کر پے در پے وار کر رہا ہے۔
چاقو کے وار سے حملے کا شکار شخص لہولہان ہوجاتا ہے اور زمین پر بے سدھ لیٹ جاتا ہے۔ حملہ آور اسے مردہ سمجھ کر جائے وقوعہ سے بھاگ جاتا ہے جو خود بھی مڈ بھیڑ میں معمولی زخمی ہوگیا تھا۔

A diplomat at Israel's embassy in China has been injured by being stabbed in Beijing.
https://t.co/FKPiWKxqI2
بعد ازاں اسرائیلی وزارت خارجہ نے تصدیق کی کہ ان کے ایک ملازم پر بیجنگ میں چاقو سے حملہ کرکے مارنے کی کوشش کی گئی تاہم وہ زخمی ہوئے اور اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
اسرائیلی وزارت خارجہ کے بیان میں مزید بتایا گیا کہ زخمی اہلکار کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔ حملہ آور کی گرفتاری اور واقعے کے محرکات جاننے کے لیے پولیس تفتیش کر رہی ہے۔
یہ خبر پڑھیں : خانہ کعبہ میں فلسطینیوں کے لیے رقت آمیز دعا کی ویڈیو
اسرائیلی وزارت خارجہ کے مطابق اس اہلکار پر بیجنگ کے سفارت خانے سے ایک کلو میٹر کی دور کسی اور مقام پر حملہ کیا گیا تاہم زخمی اہلکار کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔
یہ خبر بھی پڑھیں : غزہ پر اسرائیلی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 1537 ہوگئی، 6 ہزار زخمی
خیال رہے کہ یہ حملہ اس وقت ہوا جب اسرائیل کی بمباری میں 1500 سے زائد فلسطینی شہید اور 6 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں جب کہ 1300 اسرائیل مارے جاچکے ہیں۔