شاہین نے سیلفی پر رپورٹر کو دلچسپ جواب دے ڈالا

فاسٹ بولر بھارت کیخلاف میچ میں ماضی کی کارکردگی دہرانے کیلئے پُرامید

فاسٹ بولر بھارت کیخلاف میچ میں ماضی کی کارکردگی دہرانے کیلئے پُرامید (فوٹو: فائل)

آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم مقابلے سے قبل فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے سیلفی پر رپورٹر کو دلچسپ جواب دے ڈالا۔

گزشتہ روز رپورٹر نے پاک بھارت مقابلے سے قبل شاہین سے ایک سیلفی کیلئے پوچھا تو انہوں نے دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا کہ ''میں یقینی طور پر آپکے ساتھ سیلفی لوں گا لیکن بھارت کی 5 وکٹیں لینے کے بعد''۔

میگا ایونٹ میں آؤٹ فارم شاہین شاہ آفریدی اب تک بجھے بجھے نظر آئے ہیں، ابتدائی دو مقابلوں میں وہ محض 2 وکٹیں لے سکے ہیں جبکہ نیدرلینڈز کیخلاف انہوں نے 7 اوورز میں 37 رنز دیکر 1 وکٹ حاصل کی تھی اور دوسرے میں سری لنکا کیخلاف 9 اوورز میں 66 رنز لٹائے تھے جبکہ محض 1 وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔


مزید پڑھیں: بابراعظم کا احمد آباد اسٹیڈیم میں پاکستانی شائقین کرکٹ کے نہ ہونے کا شکوہ

فاسٹ بولر بھارت کے خلاف اہم ٹاکرے میں اپنی ماضی کی کارکردگی دہرانے کیلئے پرامید ہیں۔

اس قبل ایشیاکپ کے دوران بارش سے متاثرہ میچ میں شاہین نے بھارت کے ٹاپ آرڈر کا صفایا کیا تھا جبکہ سال 2021 کے ٹی20 بھی فاسٹ بولر نے روہت اور راہول کی وکٹیں لیکر بھارتی بیٹنگ لائن کی کمر توڑ دی تھی۔
Load Next Story