پاکستان سے ٹاکرا دماغ پر حاوی کوہلی غلط شرٹ پہن کر میدان میں اتر آئے

ویرات کوہلی کی غلط شرٹ والی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں

کوہلی غلطی کا احساس ہونے پر ڈریسنگ روم واپس گئے:فوٹو:سوشل میڈیا

آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ جاری ہے جس میں سابق بھارتی کپتان غلط شرٹ پہن آئے۔

بھارت کے اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کے دماغ پر بھی پاکستان سے ٹاکرے کا ڈر حاوی ہوگیا اور وہ غلط شرٹ پہن کر میدان میں آگئے۔ویرات کوہلی جو جرسی پہن کر کھیلنے آئے اس پر بھارت کے پرچم کے رنگوں والی لائنوں کے بجائے تین سفید لائنیں پڑی ہوئی تھیں۔ غلطی کا احساس ہونے پر ویرات کوہلی نے ڈریسنگ روم میں جاکر شرٹ تبدیل کی اور پھر فیلڈنگ کرنے کے لیے واپس آئے۔
Load Next Story