لندن اور نیو یارک میں فلسطین کے حق میں ہزاروں افراد کا احتجاج

مظاہرین کا اسرائیل کی وحشیانہ بمباری فوری بند کرنے کا مطالبہ، فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے

فوٹو: برطانوی میڈیا

برطانیہ اور امریکا میں ہزاروں افراد نہتے فلسطینیوں کے قتل عام کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لندن اور مانچسٹر سمیت برطانیہ کے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد نے فلسطینیوں کی حمایت میں ہونے والے مظاہرون میں شرکت کی اور غزہ میں گزشتہ سات روز سے جاری اسرائیل کی وحشیانہ بمباری فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا۔

لندن میں ہزاروں افراد وزیراعظم کی رہائش گاہ ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ اور بی بی سی ہیڈ کوارٹر کے باہر جمع ہوئے اور فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔

مظاہرین نے فلسطینی پرچم اور حمایتی پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے۔ درجنوں پولیس افسران وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے گیٹ کے باہر تعینات تھے۔ مظاہرین نے 'رشی سونک شرم کرو، سویلا بریورمین شرم کرو کے نعرے بھی لگائے۔
Load Next Story