شمالی وزیرستان میں شدید بارش سے مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق
گورنر نے بارش سے تباہی کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکریٹری فاٹا کو ہدایت کی ہے کہ فوری امدادی سرگرمیاں شروع کی جائیں
دتہ خیل میں شدید بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی جبکہ مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں شدید بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا جس سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔علاقے میں موسلا دھار بارش کے باعث دریائے ٹوچی کے سیلابی ریلے سے کئی مکانات کو شدید نقصان پہنچا جبکہ متعدد مویشی بھی ریلے میں بہہ گئے، بارش کے نتیجے میں دتہ خیل کے علاقے میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد بھی جاں بحق ہوگئے۔
دوسری جانب گورنر خیبرپختونخوا مہتاب احمد عباسی نے دتہ خیل میں بارش سے تباہی کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکریٹری فاٹا کو ہدایت کی ہے کہ علاقے میں فوری امدادی سرگرمیاں شروع کی جائیں۔