اسرائیل نے بچوں خواتین سمیت معصوم لوگوں کو قتل کرکے تمام حدیں پار کردیں صدرِمملکت

عالمی برادری اسرائیل کو فلسطینی عوام کی نسل کشی سے روکنے میں ناکام رہی ہے، ڈاکٹر عارف علوی

—(فوٹو : فائل)

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر ظلم و ستم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے بچوں، خواتین اور معصوم لوگوں کو قتل کرکے تمام حدیں پار کر دی ہیں۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ ''ایکس'' پر انہوں نے کہا کہ انسانی تاریخ میں کبھی بھی اتنے بڑے پیمانے پر ظلم اور بربریت نہیں دیکھا گیا جس کا مظاہرہ اسرائیل کررہا ہے، فلسطینیوں کیلئے پانی، بجلی، خوراک اور ادویات کی فراہمی بھی منقطع کر دی گئی ہے۔


صدر مملکت نے کہا کہ یہ امر افسوسناک ہے کہ عالمی برادری اسرائیل کو فلسطینی عوام کی نسل کشی سے روکنے میں ناکام رہی ہے، میں اقوام متحدہ اور او آئی سی پر زور دیتا ہوں کہ وہ اسرائیل کی وحشیانہ کاروائیوں کو روکنے کے لیے فوری اجلاس بلائیں۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ فلسطین میں مزید بربادی اور انسانی تباہی کو روکنے کے لیے ضروری طبی امداد، خوراک اور دیگر سامان فوری طور پر روانہ کریں، پاکستان فلسطینی عوام کے لیے ایک آزاد ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے جو خطے میں پائیدار امن و استحکام کا واحد حل ہے۔
Load Next Story