گلشن معمار ڈاکوؤں نے صحافی کو اہلخانہ سمیت لوٹ لیا
تین مسلح افراد 2 موٹرسائیکل پر آئے اور اختر شاہین رند سے ان کی کار، 3 عدد موبائل فون اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے
گلشن معمار احسن آباد چوکی کے قریب نجی نیوز چینل کے صحافی اور اینکر پرسن اختر شاہین رند کو اہلخانہ کے ہمراہ لوٹ لیا۔
تفصیلات کے مطابق اختر شاہین رند اپنے اہلخانہ کے ہمراہ معمار احسن آباد سے گزررہے تھے اس دوران تین مسلح افراد 2 موٹرسائیکل پر آئے اور صحافی سے ان کی کار، 3 عدد موبائل فون اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس مدد گار 15 کو مطلع کیا گیا لیکن 20 منٹ تک پولیس وقوعہ پر نہیں پہنچ سکی۔