پورٹس وشپنگ کی ترقی میں پاک بحریہ کا کردار اہم ہے کامران مائیکل
کوئی بندرگاہ تحفظ کے بغیر آپریشن انجام نہیں دے سکتی، وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ
چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل آصف سندھیلہ اور وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ کامران مائیکل کے درمیان گزشتہ روز ہونے والی ملاقات میں پورٹس اینڈ شپنگ کے شعبے کی ترقی کیلیے پاکستان نیوی کی معاونت کو اہم قرار دیتے ہوئے نیوی کی جانب سے بندرگاہوں کی حفاظت کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
کامران مائیکل نے گوادر پورٹ کی ترقی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کے تحفظ کیلیے نیوی کے کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بندرگاہ تحفظ کے بغیر آپریشن انجام نہیں دے سکتی اور پاکستانی بندرگاہوں کیلیے پاکستان نیوی کی خدمات دنیا بھر کیلیے مثال ہیں۔ ملاقات میں دونوں اداروں کے درمیان تعاون کو مزید بہتر اور مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔