محکمہ تعلیم میں مزید 20 ہزار بھرتیاں کی جائیں گینثار کھوڑو

صوبائی وزیر تعلیم کا 6سو پرائمری اساتذہ کو نوکریوں کے آفر آرڈر دینے کی تقریب سے خطاب

صوبائی وزیر تعلیم کا 6سو پرائمری اساتذہ کو نوکریوں کے آفر آرڈر دینے کی تقریب سے خطاب. فوٹو: فائل

صوبائی وزیر تعلیم نثار احمد کھوڑو کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم میں مزید20ہزار نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم کی جائینگی۔


ٹنڈو محمد خان میں 4 اضلاع کے 6سو 16 پرائمری اساتذہ کو نوکریوں کے آفر آرڈر دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شہید بے نظیر بھٹو کے مشن کی تکمیل کیلیے بے روزگار نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم کی جارہی ہیں۔

سندھ میں تعلیم بہتری کی طرف گامزن ہے عوام کو چاہیے کہ وہ پرائیویٹ اسکولوں میں بچوں کو داخل کرانے کے بجائے سرکاری اسکولوں میں داخلے دلائیں جہاں انھیں مفت تعلیم اور مفت درسی کتب فراہم کی جارہی ہیں۔ تعلیم کی بہتری کیلیے عوام کو کردار ادا کرنا ہو گا، بند اسکولوں کو کھولنے کیلیے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جارہا ہے۔ رکن سندھ اسمبلی سید اعجاز شاہ بخاری کا کہنا تھا کہ امن او امان، تعلیم اور صحت سندھ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
Load Next Story