اسرائیل کے حمایتی امریکی مالک مکان کے ہاتھوں 6 سالہ فلسطینی بچے کا لرزہ خیز قتل

بچے پر فوجی طرز کے چاقو سے 26 وار کیے گئے، پوسٹ مارٹم رپورٹ

چاقو حملے میں زخمی ہونے والی بچے کی والدہ اسپتال میں زیر علاج ہیں:فوٹو:سوشل میڈیا

امریکا میں اسرائیل کے حامی جنونی شخص نے 6 سالہ فلسطینی کرایہ دار بچے کو چاقو کے اندھا دھند وار کرکے قتل کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا کے شہر شکاگو میں اسرائیل کے حامی سفاک شخص نے اپنی کرایہ دار مسلمان فیملی کے گھر میں گھس کر 6 سالہ بچے کو قتل اور اس کی والدہ کو زخمی کردیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق 6 سالہ بچے پر فوجی طرز کے بڑے چاقو سے 26 وار کیے گئے جبکہ اس کی والدہ کے جسم پر 12 سے زیادہ زخم موجود ہیں۔ بچے کی شدید زخمی والدہ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ملزم نے خاتون اور بچے کو مسلمان ہونے کی بنیاد پر نشانہ بنایا۔
Load Next Story