سگی بھانجی کیساتھ کورٹ میرج کرنیوالے ماموں کو پولیس نے گرفتار کرلیا

شازیہ بی بی 21 ستمبر سے گھر سے لاپتا تھی، ماموں نے گھر سے بھگا کر عدالت میں شادی کی، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا

(فوٹو: فائل)

اپنی سگی بھانجی کے ساتھ کورٹ میرج کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ماموں نے اپنی سگی بھانجی کو گھر سے بھگاکر کورٹ میرج کی، جس کی شکایت پر لڑکی کے ماموں کو تھانہ گومل یونیورسٹی پولیس نے گرفتارکرلیا۔


مقدمے کے مطابق 40 سالہ رشید نامی شخص نے اپنی سگی بھانجی شازیہ بی بی کے ساتھ کورٹ میں نکاح کیا، لڑکی کی عمر 17، 18 برس ہے جو کہ 21 ستمبر سے اپنے گھر سے لاپتا تھی۔

پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
Load Next Story