مہینے میں ایک بار چارج کی جانے والی بیٹری پر کام جاری

مائیکرو چپ کا یہ خیال کیمبرج یونیورسٹی کے محققین کی جانب سے پیش کیا گیا ہے

سائنس دان ایک ایسی جدید بیٹری پر کام کر رہے ہیں جس کے بعد اسمارٹ فون صارفین کو بار بار چارجنگ کی جھنجھٹ سے چھٹکارہ مل جائے گا۔

کیمبرج یونیورسٹی کے سائنس دان ایک ایسی مائیکرو چپ پر کام کر رہے ہیں جو ڈیوائسز میں اتنے مؤثر انداز میں چل سکے گی کہ فون کو مہینے میں صرف ایک بار ہی چارج کرنے کی ضرورت ہوگی۔

مائیکرو چپ پر کام کرنے والا اسٹارٹ اپ وائرے ان درجنوں اسٹارٹ اپس میں سے ایک ہے جن کو برطانوی حکومت کی جانب سے پشت پناہی حاصل ہے۔


برطانیہ کے ٹیک منسٹر پال اسکلی کا کہنا تھا کہ سیمی کنڈکٹرز جدید دنیا کی بنیاد ہیں اور برقی گاڑیوں سے لے کر امراض سے لڑنے تک میں ہر چیز کے لیے ضروری ہوتی ہیں۔

وائرے کی مائیکرو چپ جو اسمارٹ فونز کی بیٹری کے دورانیے کو بہتر کر سکتی ہے، کیمبرج یونیورسٹی کے ریاضی کے محققین کا خیال ہے۔یہ خیال سلیکون چپ پروسیسر کے ایسے ڈیزائن پر مبنی ہے جس کو چلنے کے لیے تقریباً صفر توانائی کی ضرورت ہوگی جس کا مطلب ہے کہ بہتر بیٹری کی کم ضرورت ہوگی۔

دوسری جانب امپیرئل کالج لندن کے محققین کی اسٹارٹ اپ منٹ نیورو کی بنائی گئی چپ موجودہ ڈیوائسز سے 100 گُنا زیادہ چھوٹی ہے۔

ایسی ڈیوائسز، مثال کے طور پر قوتِ سماعت سے محروم افراد میں لگائی جانے والی ڈیوائس اور رعشے کے مرض میں مبتلا افراد کی مدد کے لیے لگائے جانے والے اسٹیمیولیٹر جیسی ڈیوائس، کے طور پر دہائیوں سے استعمال کی جارہی ہیں۔
Load Next Story