ایندھن بحران پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہزاروں مسافر پریشان
قومی فضائی کمپنی کے مالی بحران اور پی ایس او سے ایندھن نہ ملنے کی وجہ سے مسافروں کو ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے
پی آئی اے مالی بحران اور پی ایس او سے ایندھن نہ ملنے کی و جہ سے قومی ائرلائن کا فلائٹ آپریشن درہم برہم ہوگیا، جس سے ہزاروں مسافروں کو پریشانی کے ساتھ شدید ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
کئی روز سے بگڑے ہوئے فلائٹ آپریشن کی وجہ سے مقامی اور بین الاقوامی پروازیں کئی گھنٹوں کی تاخیر کا شکار ہو رہی ہیں جب کہ پی ایس او سے پی آئی اے کو تاحال بروقت ایندھن کی فراہمی ممکن نہیں ہوسکی۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی کراچی سے تربت جانے والی صبح 7 بجے کی پرواز پی کے 501 بروقت روانہ نہیں ہو سکی اور ایندھن فراہمی میں تاخیر سے تربت کی پرواز 6 گھنٹے تاخیر سے دوپہر ایک بجے شیڈول کردی گئی ہے۔
پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد جانے والی صبح 7 بجے کی پرواز ساڑھے 3 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔ اسی طرح کراچی سے لاہور کی پرواز پی کے 302 ساڑھے 4 گھنٹے تاخیر سے دوپہر ساڑھے بارہ بجے شیڈول کی گئی ہے۔
قومی فضائی کمپنی کی اسلام آباد سے دبئی کی پروازیں بھی کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہو گئیں۔ پی آئی اے کی اسلام آباد سے گلگت کی پروازوں کو بھی وقت پر ایندھن فراہم نہ ہونے سے کئی گھنٹے تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔ لاہور سے جدہ کی صبح 7 بجے کی پرواز پی کے 849 بھی تاخیر سے 12 بجے شیڈول کردی گئی ۔
اُدھر کوئٹہ، پشاور، ملتان، سیالکوٹ ائرپورٹ پر بھی قومی ائرلائن کی پروازیں کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں۔
ایندھن بحران کی وجہ سے پی آئی اے کی ملکی و غیر ملکی 19 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں جب کہ 20 سے زائد ملکی و غیر ملکی پروازوں کی روانگی میں غیر معمولی تاخیر ہوئی ہے۔ پی آئی اے کی لاہور اسلام آباد سے رات کی پروازیں کراچی روانہ نہیں ہوسکیں ۔ کراچی اسلام آباد کی پرواز پی کے 368 اور پی کے 369 منسوخ کردی گئیں۔
کراچی دبئی کی پروازیں پی کے 213 اور پی کے 214 منسوخ کردی گئیں۔ کراچی سے لاہور کی پروازیں پی کے 206 منسوخ کر دی گئیں ۔ سیالکوٹ سے دبئی کے لیے پرواز پی کے 179 منسوخ کر دی گئی ۔ اسلام آباد دبئی کی پروازیں پی کے 211 اور پی کے 212 منسوخ کر دی گئیں۔ ابوظبی سے اسلام آباد کے لیے پرواز پی کے 262 منسوخ کر دی گئی۔
اسلام آباد سے اسکردو کے لیے پی کے 605 اور پی کے 606 منسوخ ہوئی ہے۔ اسلام آباد سے گلگت کے لیے پی کے 601 اور پی کے 602 منسوخ کی گئی ہے جب کہ پشاور سے ابوظبی کے لیے پی کے 217 منسوخ کر دی گئی ہے ۔ ملتان دبئی روٹ کی پی کے 221 اور پی کے 222 منسوخ ہوئیں۔ لاہور سے ابوظبی کے لیے پرواز پی کے 263 منسوخ کر دی گئی ۔
لاہور سے جدہ پی کے 859 کی روانگی میں سوا 2 گھنٹے کی تاخیر کر دی گئی ہے۔ لاہور سے کراچی کے لیے پی کے 303 کی روانگی میں ساڑھے 4 گھنٹے کی تاخیر کی گئی ہے ۔ اسلام آباد سے استنبول کے لیے پی کے 705 کی روانگی میں 3:40 گھنٹے کی تاخیر متوقع ہوئی۔ پشاور سے دبئی کی پرواز پی کے 283 کی روانگی میں 10 گھنٹے سے زائد کی تاخیر ہوئی ہے۔
پشاور سے شارجہ کی پرواز پی کے 257 کی روانگی میں 8 گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔ اسلام آباد سے کوئٹہ کے لیے پی کے 325 کی روانگی میں 9 گھنٹے تاخیر ہوئی ہے جب کہ پرواز پی کے 325 اب شام چھ بجے اسلام آباد سے کوئٹہ کے لیے روانہ ہوگی ۔ اسلام آباد سے کراچی کی پرواز پی کے 301 کی روانگی میں ڈھائی گھنٹے تاخیر ہوگی۔ پشاور سے ریاض کے لیے پرواز پی کے 727 کی روانگی میں سوا 5 گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔
فیصل آباد سے دبئی کی پرواز پی کے 223 کی روانگی میں 15 گھنٹے کی تاخیر جب کہ گزشتہ رات 2 بجے کے لیے شیڈول پی کے 223 اب شام 4 بج کر 45 منٹ پر دبئی جائے گی ۔ ملتان سے ریاض کے لیے پرواز پی کے 765 کی روانگی میں 9 گھنٹے تاخیر ، ملتان سے مدینہ کی پرواز پی کے 715 کی روانگی میں 3 گھنٹے تاخیر، ملتان سے جدہ کی پرواز پی کے 739 کی روانگی میں 3 گھنٹے تاخیر ، سیالکوٹ سے جدہ اور شارجہ کی پروازوں کی روانگی میں 9 گھنٹے سے زائد کی تاخیر ہوئی۔
دوسری جانب پی آئی اے نے پی ایس او کو آج فلائٹ آپریشن بحال رکھنے کے لیے 12 کروڑ 50 لاکھ روپے ادا کردیے ہیں، جس سے مخصوص پروازوں کے لیے ایندھن کی فراہمی شروع کی گئی ہے، تاہم قومی فضائی کمپنی کو روازنہ آپریشن جاری رکھنے کے لیے پی ایس او کو کم از کم 10 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز فیول نہ ملنے کے سبب 14 سے زائد پروازیں منسوخ ہوئیں تھیں۔ پی ایس او کو ادائیگی کے بعد ایندھن فراہمی معمول پر آنے تک پی آئی اے مسافروں کے لیے نیا فلائٹ شیڈول بھی جاری کرے گا۔