اسلام آباد میں ایف آئی اے کی کارروائی انسانی اسمگلنگ میں ملوث3 ایجنٹ گرفتار

ایجنٹس لوگوں کو عراق میں اچھی ملازمتوں کا جھانسا دے کرپیسے بٹورتے تھے، ڈائرکٹر ایف آئی اے

ایف آئی اے نے تینوں افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہے۔ فوٹو:فائل

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 مبینہ ایجنٹس کو گرفتار کرلیا۔


ڈائریکٹر ایف آئی اے انعام غنی کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے نے خفیہ اطلاع پر اسلام آباد کے سیکٹر آئی 8 میں ایک دفتر پر کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 ایجنٹس کو حراست میں لے کر وہاں سے 28 پاسپورٹس برآمد کرلئے،ایف آئی اے کے مطابق حراست میں لئے گئے تینوں افراد سادہ لوح لوگوں کو عراق میں اچھی ملازمتوں کا جھانسا دے کر پیسے بٹورتے تھے۔ تینوں افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ ہر سال ہزاروں پاکستانی بہتر مستقبل کی خاطر غیر قانونی طور پر دیگر ملکوں میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں جن میں اکثر غیر ملکی سیکیورٹی فورسز کے ہتھے چڑھ جاتے ہیں جبکہ کچھ زندگی ہی ہار جاتے ہیں۔
Load Next Story