باجوڑ اور مہمند ایجنسی میں ریموٹ کنٹرول دھماکے سیکیورٹی اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق

دہشتگردوں نے باجوڑ کے علاقے رشکئی اور مہمند ایجنسی کی تحصیل صافی میں سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا۔

دہشتگردی کے واقعات میں لیوی اور خاصہ دار فورس کو نشانہ بنایا گیا۔ فوٹو: فائل

باجوڑ اور مہمند ایجنسی میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکوں میں سیکیورٹی اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق باجوڑ ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر خار کے علاقے رشکئی میں خار سے نواگئی جانے والی لیویز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ ریموٹ کنٹرول بم سڑک کےکنارے نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے سے کھیتوں میں کام کرنے والی خاتون جاں بحق اور 6 لیویز اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ایجنسی ہیڈ کوارٹر اسپتال خار منتقل کردیا گیا۔

مہمند ایجنسی کی تحصیل صافی کے علاقے چمرقند دیسی ساختہ ریموٹ کنٹرول کے 2 بم دھماکوں میں خاصہ دار فورس کا ایک اہلکار شہید جب کہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
Load Next Story