استعفی دینے کا معاملہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اور سیکریٹری میں میچ پڑگیا

میں نے ہاکی فیڈریشن کی سیکرٹری شپ سے استعفیٰ نہیں دیا، سیکریڑی کا دعویٰ

میں نے ہاکی فیڈریشن کی سیکرٹری شپ سے استعفیٰ نہیں دیا، سیکریڑی کا دعویٰ (فوٹو: ایکسپریس ویب)

استعفی دینے کے معاملے پر پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر اور سیکریٹری کے درمیان میچ پڑ گیا۔

سیکریٹری ہاکی فیڈریشن حیدر حسین نے صدر پی ایچ ایف خالد سجاد کھوکھر کی جانب سے سیکرٹری شپ سے استعفیٰ کو قبول کرنے کے دعوے کو مسترد کردیا۔

حیدر حسین نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے واٹس ایپ گروپ میں میڈیا ترجمان کے توسط سے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ان کا موقف ہے کہ میں نے ہاکی فیڈریشن کی سیکریٹری شپ سے استعفی ہرگز نہیں دیا، بدستور آئینی طورپر سیکریٹری کی ذمہ داریاں نبھارہا ہوں، صدر پی ایچ ایف سے رابطہ کی کوشش کررہا ہوں، ان سے بات کرکے تفصیلی موقف دوں گا۔


مزید پڑھیں: پاکستان ہاکی ٹیم ایشین گیمز کے سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر

دوسری جانب صدر پی ایچ ایف خالد سجاد کھوکھر نے بھی ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ چند دن پہلے سیکریٹری حیدر حسین نے استعفی دیا تھا جس کو بڑی سوچ وبچار کے بعد قبول کرلیا گیا ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ حیدر حسین نے ہاکی کیلئے بہت اچھا کام کیا تاہم عارضی طور پر نیا سیکریٹری لگائیں گے۔
Load Next Story