غیر ملکی سازش کے تحت فوج اور آئی ایس آئی کی تذلیل کی جارہی ہے شیخ رشید

میڈیا پر ہونے والی لڑائی کے ذمہ دار وزیراعظم نوازشریف ہیں، سربراہ عوامی مسلم لیگ

پاکستان کا بچہ بچہ افواج پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، شیخ رشید فوٹو؛ایکسپریس نیوز

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان وار زون بن چکا ہے اور غیر ملکی سازش کے تحت فوج اور آئی ایس آئی کی تذلیل کی جارہی ہے۔



گوجرانوالہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عالمی ایجنڈے کے تحت فوج پر حملے کئے جارہے ہیں اور اسے ناکام ثابت کرنے کے لئے مختلف ذریعوں سے اس کی تذلیل کا عمل جاری ہے لیکن پاکستان کا بچہ بچہ پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا پر ہونے والی لڑائی کے ذمہ دار وزیراعظم نوازشریف ہیں، اگر کراچی اسپتال میں حامد میر کی عیادت کے بعد نوازشریف یہ بیان دیتے کہ حامد میر پر حملہ ظلم اور زیادتی ہے اور رد عمل کے طور پر اس کے بعد جیو نے فوج کے ساتھ جو کچھ کیا وہ گھٹیا حرکت تھی، تو آج یہ حالات پیدا نہ ہوتے۔


سربراہ عوامی تحریک نے کہا کہ آج ملک کی معیشت کو تباہ کردیا گیا ہے جب کہ سرکاری اداروں کی حالت ناقابل بیان ہے، ملک کا وزیرخزانہ ایک ایسا شخص ہے جو منی لانڈرنگ میں ملوث رہا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے جن لوگوں کو نوازا ان کے بارے میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ دے دیا ہے لیکن اس کے باوجود حکومت مسلسل ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کررہی ہے۔
Load Next Story