ورلڈکپ آسٹریلیا کیخلاف میچ سے قبل فخر زمان انجرڈ
اوپنر عبداللہ شفیق بھی وائرل بخار میں مبتلا ہیں
آئی سی سی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے خلاف میچ سے قبل قومی ٹیم کو ایک اور دھچکا لگ گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تصدیق کی ہے کہ اوپنر فخر زمان 20 اکتوبر کو بنگلورو میں آسٹریلیا کے خلاف میچ میں دستیاب نہیں ہوں گے۔
آؤٹ آف فارم فخر رمان گھٹنے کی انجری کے باعث پلئینگ الیون میں شامل نہیں کیے جاسکتے ہیں تاہم توقع ہے کہ اگلے ہفتے تک سلیکشن کیلئے دستیاب ہوں۔
مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ آسٹریلیا کیخلاف میچ سے قبل پاکستان کو بڑا دھچکا
دوسری جانب اوپنر عبداللہ شفیق کو وائرل بخار میں مبتلا ہونے کے باعث ٹیم میجمنٹ نے غیرضروری ملاقاتوں سے روک دیا تھا، وہ اسوقت بخار اور فلو کی علامات سے دوچار ہیں، تاہم بیماری کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کررہے ہیں۔
قبل ازیں آسٹریلیا کے خلاف میچ کی تیاری کیلئے قومی ٹیم نے گزشتہ روز پریکٹس سیشن میں حصہ لیا تھا تاہم اس موقع پر بھی اوپنر نے پاکستانی ٹیم کو جوائن نہیں کیا تھا۔
مزید پڑھیں: ورلڈکپ مقابلوں میں پاکستان کتنی مرتبہ آسٹریلیا کو ہرانے میں کامیاب ہوا؟
فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور اسامہ میر کو بھی بخار کی علامات کا سامنا تھا تاہم وہ اب صحتیاب ہوچکے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی ٹیم نے ٹریننگ کے حوالے سے اپنا پلان تبدیل کردیا تھا، پہلے ٹریننگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا بعدازاں فٹنس مسائل کے حوالے سے خبریں گردش کرنے لگیں تو بورڈ نے بتایا کہ کھلاڑی وائرل بخار میں مبتلا ہیں۔
مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ پاکستانی ٹیم کو وائرل بخار نے لپیٹ میں لے لیا
واضح رہے کہ قومی ٹیم نے ایونٹ میں اب تک 3 میچز کھیل رکھے ہیں جس میں 2 فتوحات جبکہ ایک میچ میں رواتیی حریف کے ہاتھوں شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔