رضوان سے غلط بیان منسوب کرنے پر آسٹریلوی کپتان کا بھارتی صحافی کو ٹکا سا جواب
بنگلورو میں جمعرات کو پاکستان اور آسٹریلیا کے میچ سے قبل پریس کانفرنس میں بھارتی صحافی نے محمد رضوان سے جھوٹا بیان منسوب کرتے ہوئے آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنزسے سوال کیا کہ محمد رضوان نے سری لنکا کے خلاف پاکستان کی جیت حماس کے نام کی تھی۔ کیا کرکٹ میں اس طرح کے بیانات ضروری ہیں یا آپ اسے کھیل کو سیاست زدہ کرنا سمجھتے ہیں؟۔
مزید پڑھیں: پاکستانی کرکٹرز کا فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی
واضح رہے کہ محمد رضوان نے پاکستان کی جیت حماس نہیں بلکہ غزہ کے بہن بھائیوں کے نام کی تھی تاہم بھارتی صحافی نے غلط بیانی سے کام لیتے ہوئے اسے حماس سے منسوب کرکے تنازع پیدا کرنے کی کوشش کی تاہم پیٹ کمنز نے اُسے وہ جواب نہیں دیا جو وہ چاہتا تھا بلکہ ٹکا سا جواب دیکر مایوس کردیا۔
مزید پڑھیں: رضوان کے فلسطینیوں کیساتھ اظہار یکجہتی پر صہیونی ریاست آگ بگولہ
آسٹریلوی کپتان کا کہنا تھا کہ '' مجھے لگتا ہے مجھ تک آدھی بات پہنچی ہے لیکن ہاں مجھے کھیلوں کے لوگوں کو دیکھنا، ان کی شخصیتوں کو سامنے لانا پسند ہے البتہ یہ کوئی بہت مضبوط خیالات نہیں ہیں''۔
Cummins was asked for his view on Pakistan players openly supporting Palestine
مزید پڑھیں: فلسطینوں کے نام ایوارڈ؛ بھارتی شائقین کیجانب سے رضوان کو ناروا سلوک کا سامنا
واضح رہے کہ محمد رضوان نے سوشل میڈیا پوسٹ میں سری لنکا کیخلاف اپنی شاندار پرفارمنس پر ملنے والا مین آف دی میچ ایوارڈ غزہ کے بہن بھائیوں کے نام کیا تھا جس پر انکی آئی سی سی سے شکایت کی گئی تھی تاہم آئی سی سی نے اسے انکا انفرادی معاملہ قرار دیا تھا۔
This was for our brothers and sisters in Gaza.
Happy to contribute in the win. Credits to the whole team and especially Abdullah Shafique and Hassan Ali for making it easier.
Extremely grateful to the people of Hyderabad for the amazing hospitality and support throughout.
رضوان کی اس پوسٹ کی تکلیف صیہونی ریاست تک محسوس کی گئی تھی جس نے پاک بھارت میچ میں بھارت کی جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم خوش ہیں کہ بھارت نے ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ پاکستان اپنی فتح حماس کے دہشت گردوں کے نام کرنے کے قابل نہیں رہا۔
We were really moved by Indian friends showing their solidarity with Israel
اسرائیل کے معصوم فلسطینیوں پر مسلسل غیر انسانی حملوں کے بعد پاکستان کے دیگر کرکٹرز نے بھی فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔ قومی ٹیم کے متعدد کھلاڑیوں نے گزشتہ روز فلسطینیوں کی حمایت میں اپنے ایکس اکاؤنٹس پر فلسطین کے جھنڈے لگا کر غزہ کے شہریوں کیلئے اپنی حمایت کا اظہار کیا تھا۔
مزید پڑھیں: رضوان کا فلسطین سے متعلق ٹوئٹ؛ آئی سی سی نے بیان جاری کردیا
پاکستان اور آسٹریلیا کا میچ جمعہ 20 اکتوبر کو بنگلورو میں کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم نے ایونٹ میں اب تک 3 میچز کھیل رکھے ہیں جس میں اُسے 2 میں کامیابی ملی ہے جبکہ ایک میچ میں روایتی حریف کے ہاتھوں شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔