ایرانی فلمساز داریوش مہرجویی اور ان کی اہلیہ کا قاتل گرفتار

مقتول ایرانی سینما کی نئی لہر کے بانیوں میں شمار ہوتے تھے اور ان کی فلم ’دی کاؤ‘ بہت اہم سمجھی جاتی ہے

فوٹو : فائل

ایرانی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے نامور ایرانی فلمساز داریوش مہرجویی اور ان کی اہلیہ کے قاتل کو گرفتار کرلیا ہے۔

ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پولیس نے بتایا کہ فلمساز کو قتل کرنے والے افراد کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔


پولیس کے مطابق داریوش اور ان کی اہلیہ کے قتل میں ملوث مشتبہ افراد سے تفتیش جاری ہے اور قتل کے محرکات جاننے کی کوشش کی جارہی ہے۔

83 سالہ داریوش پر گھر کے اندر حملہ کیا گیا تھا اور اس وقت ان کے ساتھ اہلیہ بھی موجود تھیں اور دونوں زخموں سے جانبر نہ ہوسکے۔


داریوش مہرجوئی ایرانی سینما میں نئی لہر کے بانیوں میں شمار ہوتے تھے اور ان کی 1969 میں ریلیز ہونے والی فلم 'دی کاؤ' بہت اہم فلم سمجھی جاتی ہے۔

1980 سے 1985 کے درمیان فلمساز فرانس میں رہائش پذیر رہے جہاں انہوں نے ایک مشہور دستاویزی 'جرنی ٹو ڈی لینڈ آف ریم باں' میں کام کیا۔
Load Next Story