سپریم کورٹ نے آرٹیکل 184 3 کے مقدمات کی فہرست تیار کرنے کا حکم دیدیا

چیف جسٹس کی زیر سربراہی 3 رکنی کمیٹی کا رجسٹرار سپریم کورٹ کو آئین کی تشریح کے مقدمات کی فہرست بھی پیش کرنے کا حکم

(فوٹو: فائل)

سپریم کورٹ نے آرٹیکل 184 (3) کے مقدمات کی فہرست تیار کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کی 3 رکنی کمیٹی نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے آرٹیکل 184(3) کے مقدمات کی فہرست تیار کرنے کا حکم دے دیا۔


ذرائع کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ کو آرٹیکل 184(3) کے مقدمات کی فہرست پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں کمیٹی نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو آئین کی تشریح سے متعلق مقدمات کی فہرست بھی پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

آئینی مقدمات پر سماعت کے لیے سپریم کورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل دیے جائیں گے۔ کمیٹی کے اجلاس میں جسٹس سردار طارق جسٹس اعجاز الاحسن نے شرکت کی۔
Load Next Story