فلم انڈسٹری کی فلاح و بہود کیلیے ہر وقت حاضر ہوں شاہد ہ منی

اسٹوڈیوز کی ویرانیاں دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، خصوصی گفتگو

اسٹوڈیوز کی ویرانیاں دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، خصوصی گفتگو۔ فوٹو: فائل

اداکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ اسٹوڈیوز کی ویرانیاں دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، فلم انڈسٹری کی فلاح و بہود کے لیے میری خدمات ہر وقت حاضر ہیں اور اس سے وابستہ تمام لوگوں سے التجا ہے کہ وہ ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوں۔


شاہدہ منی کا کہنا تھاکہ ایک وقت وہ بھی تھا جب ہمارے اسٹوڈیوز میں بیک وقت چار چار فلموں کی شوٹنگ ہوتی تھی لیکن آج یہ عالم ہے کہ وہاں ویرانیوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اگر فلم انڈسٹری سے وابستہ لوگ اگر یہ عزم کر لیں کہ ہم نے انڈسٹری کو دوبارہ اپنے پائوں پر کھڑا کرنا ہے تو دنیا کی کوئی طاقت ان کی راہ میں حائل نہیں ہو سکتی ۔انھوں نے کہا کہ انڈسٹری کی بحالی دو ' تین فلموں کی نمائش سے ممکن نہیں اس کے لیے مسلسل کاوشیں کرنے کی ضرورت ہے اور اس کے لیے نئے سرمایہ کاروں کو آگے آنا ہوگا۔
Load Next Story