ہسپانوی وزیر کا اسرائیل سے تعلقات معطل اور تجارتی پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ

9 دن سے جاری اسرائیل کی بمباری میں اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 3 ہزار 9 سے تجاوز کرگئی

اسپین کی وزیر نے اسرائیل پر اقتصادی پابندیاں بھی عائد کرنے کا مطالبہ کیا، فوٹو: فائل

اسپین کی وزیر سماجی امور نے اپنی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات فوری طور پر معطل کر دینے چاہیئں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسپین کی وزیر برائے سماجی امور آئیونی بیلارا نے یورپی یونین کے اہم اجلاس سے قبل صحافیوں سے گفتگو میں اسرائیلی بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

ہسپانوی وزیر نے اسرائیلی بمباری میں معصوم جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی اتحادی حکومت سے اسرائیل کی غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کا سنجیدگی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
Load Next Story