ورلڈکپ پاکستانی بالرز ڈیوڈ وارنر کو فارم میں لے آئے

اوپنر نے حارث کو ایک اوور میں 24 رنز دے مارے

اوپنر نے حارث کو ایک اوور میں 24 رنز دے مارے (فوٹو: ایکسپریس ویب)

قومی کرکٹ ٹیم کے بولرز ناقص پرفارمنس سے آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کو فارم میں لے آئے۔

بنگلور کے چناسوامی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلو اوپنر ڈیوڈ وارنر نے 39 گیندوں پر نصف سینچری بنائی، انہوں نے حارث رؤف کے اوور میں 24 رنز بنائے۔

آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر ڈیوڈ وارنر 124 گیندوں پر 9 چھکوں اور 14 چوکوں کی مدد سے 163 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ مقابلوں میں پاکستان کتنی مرتبہ آسٹریلیا کو ہرانے میں کامیاب ہوا؟


شاہین شاہ آفریدی کی بالنگ پر لیگ اسپنر اسامہ میر نے وارنر کا کیچ بھی ڈراپ کیا تھا۔

اس سے قبل ڈیوڈ وارنر سری لنکا کے خلاف 11، جنوبی افریقا کے خلاف 13 جبکہ بھارت کے خلاف 41 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں: پاکستانی کھلاڑیوں سے شائقین کی بدسلوکی؛ عرفان پٹھان نے نیا جواز پیش کردیا

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین میگا ایونٹس میں 1975 سے 2019 کے درمیان 10 مقابلے کھیلے گئے ہیں جس میں کینگروز کا پلڑا بھاری ہے، انہوں نے 6 جیت درج کررکھی ہیں۔

قومی ٹیم نے شاہد آفریدی کی کپتانی میں 12 سال قبل سن 2011 کے ورلڈکپ مقابلے میں آخری بار کینگروز کو شکست سے دوچار کیا تھا۔
Load Next Story