نواز شریف چار سالہ خود ساختہ جلاوطنی کے بعد پاکستان پہنچ گئے
سینیٹر اسحاق ڈار اور لیگی رہنماؤں نے ایئر پورٹ پر استقبال کیا
مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف چار سال کی خود ساختہ جلاوطنی کے بعد پاکستان پہنچ گئے۔
سینیٹر اسحاق ڈار اور دیگر لیگی رہنماؤں نے اسلام آباد ائرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔ نواز شریف جہاز سے باہر آکر اسٹیٹ لاؤنج پہنچ گئے۔
سابق وزیراعظم میاں نواز شریف دبئی سے غیر ملکی ائرلائن کی خصوصی چارٹرڈ فلائٹ ایف زیڈ 4525کے ذریعے پاکستان پہنچے۔ اس پرواز کو 'امید پاکستان' کا نام دیا گیا تھا، جس میں 194 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔
سابق وزیراعظم سمیت طیارے میں موجود تمام مسافروں کی امیگریشن کا عمل طیارے کے اندر ہی کیا گیا۔ نواز شریف کی اسٹیٹ لاؤنج میں اسحاق ڈار اور قانونی ٹیم سے ملاقات ہوئی۔ سابق وزیراعظم نے لیگل دستاویزات پر دستخط کردیے، جن میں ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سزا کے خلاف اپیلیں بحال کرنے کی درخواستیں بھی شامل تھیں۔ اس موقع پر نواز شریف کو مقدمات میں پیش رفت کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔
اسلام آباد ائرپورٹ پر سابق وزیراعظم نواز شریف کی امیگریشن کا عمل مکمل کرلیا گیا اور ان کے پاسپورٹ پر پاکستان میں داخلے کی مہر لگا دی گئی ہے۔ اس موقع پر نواز شریف سے بائیومیٹرک لینے کا عمل بھی مکمل کیا گیا۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے پارٹی کے عام کارکنوں اور رہنماؤں کو ائرپورٹ کی جانب جانے سے پہلے ہی منع کردیا گیا ہے۔