ملک دومنٹ میں ٹھیک نہیں ہوسکتا 10سے15سال لگیں گےاسحاق ڈار

نوازشریف کاپاکستان آکرملک سےباہرجانےکاپروگرام نہیں، سابق وزیر خزانہ

نوازشریف کاپاکستان آکرملک سےباہرجانےکاپروگرام نہیں، سابق وزیر خزانہ

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک کودومنٹ میں ٹھیک نہیں کیاجاسکتا، ملک کوٹھیک ہونےمیں10سے15سال لگیں گے۔

انہوں نے ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عوام نےنوازشریف کومنتخب کیاتوعوام کوریلیف کیلیےمعاشی پلان موجودہے، گزشتہ 16ماہ معاشی بحالی کیلیےنہیں،پاکستان کوڈیفالٹ سےبچانےکیلیےتھے، ہماری حکومت کے16ماہ نےپاکستان کوسری لنکانہیں بننےدیا۔


اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ نوازشریف کےخلاف دونوں کیسزفراڈہیں، پاناماکاڈرامہ تھااس میں کچھ آج تک ثابت نہیں ہوا، نوازشریف اپنےخلاف مقدمات میں سرخروہوں گے، مریم نوازبری ہوچکی ہیں،نوازشریف علاج کیلیےباہرتھے،وہ فیصلہ بھی کلیئرہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جج ارشدملک ودیگرکےبیانات کےبعدتمام صورتحال واضح ہوچکی، نوازشریف کاپاکستان آکرملک سےباہرجانےکاپروگرام نہیں، نوازشریف پاکستان رہنےآرہےہیں تاہم بیرون ملک جانےکی ضرورت پڑی توجائیں گے۔
Load Next Story