ورلڈکپ میں ریکارڈز کے انبار لگنے لگے
پاکستان کیخلاف ورلڈ کپ کی تاریخ میں کینگروز کی کسی بھی وکٹ کیلئے سب سے بڑی ساجھے داری ہے
ورلڈ کپ میں ابھی تک کئی ریکارڈز پاش پاش ہوچکے، بھارت کی فلیٹ پچز پر بیٹرز مزید کارنامے انجام دے سکتے ہیں، پاکستان سے میچ میں آسٹریلیا نے بنگلورو کے چھوٹے گراؤنڈ پر 9 وکٹ پر 367 کا ریکارڈ مجموعہ ترتیب دیا۔
اس سے قبل حالیہ ایڈیشن کے تیسرے میچ میں سری لنکا نے گرین شرٹس کی درگت بناتے ہوئے حیدرآباد، دکن میں 9 وکٹ پر 344 رنز اسکور بورڈ پر سجائے تھے،مجموعی طور پر یہ پاکستان کیخلاف ون ڈے میں آسٹریلیا کا دوسرا بڑا ٹوٹل شمار ہوا۔
2017 میں ایڈیلیڈ پر منعقدہ ون ڈے انٹرنیشنل میں کینگروز نے پاکستان کیخلاف 7 وکٹ پر 369 رنز جوڑے تھے، اوپنرز ڈیوڈ وارنر اور مچل اسٹارک نے پہلی وکٹ کیلئے 259 رنز کی شراکت بنائی، یہ پاکستان کیخلاف ورلڈ کپ کی تاریخ میں کینگروز کی کسی بھی وکٹ کیلئے سب سے بڑی ساجھے داری ہے،اس سے قبل ورلڈکپ 1992 کے ابتدائی میچ میں ویسٹ انڈین اسٹارز برائن لارا اور ڈیسمنڈ ہائنز نے 175 جوڑے تھے۔
آسٹریلیا کی جانب سے یہ کسی بھی وکٹ کیلئے دوسری بڑی ساجھے داری ثابت ہوئی، 2015 کے ایڈیشن میں وارنر اور اسٹیون اسمتھ نے افغانستان سے میچ میں دوسری وکٹ کیلئے 260 رنز جوڑے تھے، یہ ورلڈ کپ تاریخ کی کسی بھی ٹیم کی دوسری بڑی شراکت بنی، اس سے قبل 2011 میں زمبابوے کیخلاف سری لنکن بیٹرز تلکارتنے دلشان اور اپل تھارنگا نے 282 بنائے تھے، ڈیوڈ وارنر نے پاکستان کیخلاف مسلسل چوتھی ون ڈے سنچری داغی، وہ کسی بھی حریف کیخلاف یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے دوسرے بیٹر بنے۔
ان سے قبل بھارتی اسٹار ویراٹ کوہلی نے بھی ویسٹ انڈیز کے مقابل لگاتار 4 بار انفرادی اسکور کو تہرے ہندسوں تک پہنچایا تھا، ورلڈ کپ میچز میں یہ ڈیوڈ وارنر کی پانچویں سنچری ریکارڈ ہوئی، وہ ملکی ریکارڈ میں رکی پونٹنگ کے ہمسر بن گئے۔
آل ٹائم فہرست میں اب دو بھارتی بیٹرز روہت شرما ( 7 سنچریاں ) اور سچن ٹنڈولکر( 6 سنچریاں) ان سے آگے ہیں، ورلڈ کپ میں ڈیوڈ وارنر تیسری بار انفرادی اسکور کو 150 سے زائد تک لے جانے میں کامیاب ہوئے، ابھی تک دیگر کوئی بیٹرز یہ منفرد کارنامہ انجام نہیں دے پایا ہے، آسٹریلوی اوپنر نے 2015 میں افغانستان کیخلاف 178 کی اننگز کھیلی ہے، اسی طرح 2019 میں بنگلہ دیش کیخلاف 166 رنز بھی ان کے نام درج ہوچکے ہیں اور اب پاکستان سے مقابلے میں انھوں نے 163 رنز بنائے، آل ٹائم 150 پلس اسکور کرنے والوں میں وارنر اب دوسرے نمبر پر ہیں، روہت 8 بار یہ کارنامہ انجام دیکر ان سے ایک قدم آگے ہیں۔
وارنر کے 163 رنز ورلڈ کپ میں کسی بھی آسٹریلوی بیٹر کا نیا ریکارڈ بھی بن گیا، ان سے قبل 2003 میں جوہانسبرگ پراینڈریو سائمنڈز نے گرین شرٹس کیخلاف 143 رنز ناٹ آؤٹ بنائے تھے، وارنر ورلڈ کپ میچز میں پاکستان کیخلاف دوسنچریاں داغنے والے پہلے بیٹر بنے، آسٹریلوی بیٹرز نے پاکستان سے میچ میں مجموعی طور پر 19 چھکے جڑے، وہ اس سے قبل اسی گراؤنڈ پر 2013 میں میزبان بھارت کیخلاف بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔
پاکستان نے اننگز میں پہلی بار 19 چھکے کھائے ہیں، ورلڈ کپ کی تاریخ میں یہ کسی بھی ٹیم کے بولرز کی دوسری بری کارکردگی رہی، 19 میں سے 18 چھکے اوپنرز وارنر اور مچل مارش کے نام رہے، دونوں نے یکساں طور پر 9، 9 بار گیند کو باؤنڈری لائن کے اوپر سے باہر پہنچایا، مچل مارش نے جمعہ 20 اکتوبر کو اپنی 32 ویں سالگرہ کا جشن سنچری (121 رنز)کی تکمیل سے منایا، ان سے قبل سابق کیوی بیٹر روس ٹیلر نے بھی سالگرہ والے دن سنچری کا کارنامہ انجام دیا تھا۔
ٹیلر نے 2011 میں پاکستان کیخلاف ہی 27 ویں سالگرہ والے دن 131 رنز ناٹ آؤٹ بنائے تھے، اس سے قبل جنوبی افریقی بیٹر ایڈن مارکرم نے سری لنکا سے مقابلے میں 49 گیندوں پر ورلڈ کپ کی تیزترین سنچری بنائی،اسی میچ میں پروٹیز نے ورلڈکپ ریکارڈ 5 وکٹ پر 428 رنز جوڑے،پاکستان نے سری لنکا کیخلاف میچ میں 345 کا ریکارڈ ہدف پایا۔