پاکستانی آم یورپی منڈیوں میں بھارت کو شکست دینے کے لئے تیار
گزشتہ سال پاکستان نےایک لاکھ ٹن آم برآمدکرکے44.6ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل کیاجبکہ بھارت کی برآمدات 56ہزارٹن رہیں
NEW YORK:
پاکستانی آم یورپی یونین کی منڈیوں میں بھارت کوشکست دینے کوتیار ہے کیونکہ مختلف بیماریوں کے جراثیم اوردیگرممنوعہ موادکی موجودگی کی وجہ سے یکم مئی کویورپی یونین نے بھارتی سبزیوں اور پھلوں کی درآمد پر پابندی عائدکردی تھی۔
آم کی برآمدایک ایسا شعبہ ہے جہاں پاکستان کوبھارت پرسبقت حاصل ہے،گزشتہ سال پاکستان نے ایک لاکھ ٹن آم برآمدکئے اور44.6ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل کیا،جس کے مقابلے میں بھارت کی آم کی برآمدات 56ہزارٹن رہیں۔ بھارتی آم پرپابندی کے بعدپاکستان کے پاس موقع ہے کہ وہ یورپی منڈیوںمیں پیداہونیوالے اس خلاکو پر کردے۔ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے زرعی اجناس راجہ اعجازاحمد نون کہتے ہیں کہ اس کیلئے ملک میں زراعت کا معیار بڑھانے کی ضرورت ہے اور یہ بھی خیال رکھنا ہوگا کہ بھارت نے اس معاملے میں کہاں غلطی کی۔