والد کی ڈانٹ سے دل برداشتہ اکلوتے بچے کی خودکشی
گھرسے باہرکھیلنے پرمتوفی بچے کے والد نے اسے ڈانٹا تھا۔
نیوکراچی میں والد کی ڈانٹ سے دل برداشتہ ہوکر11 سالہ بچے نےگلے میں رسی کا پھندا لگا کرخود کشی کرلی۔
نیوکراچی صنعتی ایریا تھانے کے علاقے نیوکراچی سیکٹر فائیو ایف میں گھرسے بچے کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی ہے۔
متوفی بچے کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعےعباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی جہاں متوفی بچے کی شناخت 11 سالہ احمد ولد ظہور کے نام سے کی گئی۔
ایس ایچ او این کے آئی اے اورنگزیب خٹک کے مطابق گھرسے باہرکھیلنے پرمتوفی بچے کے والد نے اسے ڈانٹا تھا۔ بچے نے والد کی ڈانٹ سے دلبراشتہ ہوکرمکان کی چھت پر جھولے کی رسی سے پھندا لگا کر خود کشی کرلی۔
انھوں نے بتایا کہ متوفہ بچہ والدین کا اکلوتا بیٹا تھا جبکہ والد محنت کش ہے،پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی ۔