مہمند ایجنسی میں امن کمیٹی کے 4 رضاکاروں کی لاشیں برآمد
چاروں مقتولین کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے، پولیٹیئکل انتظامیہ
KARACHI:
تحصیل یکہ غونڈ میں امن کمیٹی کے 4 رضاکاروں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جبکہ ایک زخمی شخص کو مقامی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مہمند اجنسی کی تحصیل یکہ غونڈ کے علاقہ کڑپہ میں علی الصبح پولیٹیکل حکام کو 5 لاشوں کی موجودگی کی اطلاع دی گئی، پولیٹیکل انتطامیہ اور سیکیورٹی فورسز نے موقعے پر پہنچ کر لاشوں کا معائنہ کیا تو پتہ چلا کہ 5 میں 4 جہان فانی سے کوچ کرگئے ہیں جبکہ ایک شدید زخمی ہے۔ بعد ازاں لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل اسپتال یکہ غونڈ منتقل کردیا گیا۔
پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مقتولین اور زخمی کا تعلق خیبر ایجنسی سے ہے، ان افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے جبکہ ملزمان زخمی شخص کو بھی مردہ سمجھ لیا تھا تاہم اس کی حالت تشویش ناک ہے۔