بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن بیوی ایشوریہ رائے سے علیحدگی کی خبروں پر برہم
ان لوگوں کا شکریہ جنھوں نے بالآخر یہ یقین دلادیا کہ میں اپنی بیوی سے طلاق لے رہا ہوں، ابھیشیک بچن
سابق ملکہ حسن اور بالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن ہر پل میڈیا کی خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں کبھی میڈیا میں ان کی ساس سے ان بن کی باتیں سامنے آتی ہیں اور کبھی دیگر معاملات زیر بحث آتے ہیں، لیکن جب یہ کہا گیا کہ ان کی ازدواجی زندگی خاتمے کی جانب بڑھ رہی ہے تو ان کے شوہر ابھیشیک بچن سے رہا نہ گیا اور سماجی ویب سائیٹ کے ذریعے اپنے غصے کا اظہار بھی کرڈالا۔
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ابھیشیک بچن نے کہا کہ وہ ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنھوں نے انھیں بالآخر یہ یقین دلا ہی دیا کہ وہ اپنی بیوی ایشوریہ سے طلاق لے رہے ہیں۔ اب براہ مہربانی یہ بھی بتادیں کہ وہ دوبارہ کس سے اور کب شادی کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ فرانس میں جاری دنیا کے سب سے بڑے فلمی میلے کانز فلم فیسٹیول میں ایشوریہ رائے کے ہمراہ ابھیشیک بچن کی غیر موجودگی کے بعد بھارتی میڈیا میں یہ بات پھیل گئی ہے کہ اس فلمی جوڑے کے درمیان معاملات طلاق تک پہنچ گئے ہیں۔ اس سے قبل کافی عرصے سے بھارتی میڈیا میں ایشوریہ رائے بچن اور اور ان کی ساس جیہ بچن کے درمیان خراب تعلقات کے بھی چرچے رہے ہیں۔