نواز شریف 24 اکتوبر کو عدالت میں پیش ہوں گے
قائد ن لیگ بروز منگل مری سے اسلام آباد پہنچ کرعدالتوں کے روبرو سرنڈر کریں گے، پارٹی ذرائع
مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف 24 اکتوبر (بروز منگل) کو عدالت میں پیش ہوں گے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق جاتی امرا میں نواز شریف اور ان کی قانونی ٹیم کے مابین مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ نواز شریف کل سوموار 23 اکتوبر کی بجائے منگل 24 اکتوبر کو عدالت میں پیش ہوں گے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف کل مری کے لیے روانہ ہوں گے، پارٹی قائد کے ہمراہ سابق وفاقی وزیراسحاق ڈاربھی مری روانہ ہوں گے جبکہ مری میں بھی کل مسلم لیگ ن کے قائد کی اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔
پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف منگل کو مری سے اسلام آباد پہنچ کر عدالتوں کے روبرو سرنڈر کریں گے، نواز شریف عدالتوں میں پیشی کے بعد واپس مری جائیں گے، نواز شریف کا مری میں 2 سے 3 روز قیام کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف کے مری جانے کے حوالے سے روٹ اور وقت کو سکیورٹی وجوہات کی بنا پر خفیہ رکھا جا رہا ہے۔