امریکا اُڑنے کی صلاحیت کھو دینے کے بعد پرندہ پینٹر بن گیا

فیرسبرگ نامی کیسٹرل زخمی ہونے سے پہلے میوزیم میں فلائٹ ایمبیسیڈر تھا

امریکا کے ایک عجائب گھر میں امریکی کیسٹریل پرندہ جو اُڑنے کی صلاحیت کھو بیٹھا ہے، اس نے بطور فنکار ایک نیا ہنر سیکھ لیا ہے۔

امریکی ریاست ورمونٹ میں انسٹی ٹیوٹ آف نیچرل سائنس نے کہا کہ پرندے کا نام فیرسبرگ قصبے کے اعزاز میں رکھا گیا جہاں اسے بچایا گیا تھا، فیرسبرگ زخمی ہونے سے پہلے میوزیم میں فلائٹ ایمبیسیڈر تھا۔


میوزیم میں ماحولیاتی تعلیم دینے والے مال موراتوری اور لیکسی اسمتھ نے کہا کہ فیرسبرگ کی ہڈی ٹوٹنے کا نتیجہ یہ سمجھا جاتا ہے کہ اسے غیر قانونی پالتو جانور کے طور پر پالنے کے دوران ناقص خوراک دی گئی۔

اسمتھ نے کہا کہ اسے ٹینیسی میں امریکن ایگل فاؤنڈیشن میں اسی طرح کا مشاہدہ ہوا جس کے بعد اس نے فیرسبرگ کی افزودگی کے لیے پینٹنگ کے ہنر کا خیال آیا۔

فیرسبرگ اب انسٹی ٹیوٹ میں پرندوں کے بارے میں سیکھنے میں دلچسپی رکھنے والے ہر عمر کے لوگوں کے لیے پینٹنگ کی کلاسز کی قیادت کرتا ہے۔
Load Next Story