اداکارہ میرا اپنے جیون ساتھی کیلئے دُعاگو
میرا کا ذہنی توازن درست نہیں ہے جس کی وجہ سے اُنہیں امریکا میں پاگل خانے بھجوا دیا گیا ہے
ماضی کی معروف فلمسٹار میرا نے اللہ تعالیٰ سے اپنے جیون ساتھی کے لیے دُعا کرلی۔
اداکارہ میرا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی والدہ کی ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں اُن کی والدہ اسپتال میں بیڈ پر لیٹی ہیں اور اپنی صحت کے حوالے سے بتا رہی ہیں۔
میرا نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ "گزشتہ سال سے، میں نے اپنے خاندان پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے اپنے کیریئر کو روک دیا ہے، میری والدہ برسوں سے بیماری میں مبتلا ہیں اور حال ہی میں ان کی سرجری ہوئی ہے"۔
اُنہوں نے کہا کہ "میری بہن کو حال ہی میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے، میں اس وقت اپنی زندگی کے مشکل ترین دور گزر رہی ہوں"۔
اداکارہ نے دُعا کرتے ہوئے کہا کہ "اللہ تعالیٰ میرے لیے کوئی ایسا جیون ساتھی بھیج دے جس کے ساتھ میں اپنا دکھ اور خوشی بانٹ سکوں"۔
مزید پڑھیں: مذاق اڑانے والوں کیلئے روزی روٹی کا ذریعہ بنی ہوئی ہوں: میرا
اس سے قبل ایک انٹرویو کے دوران میرا نے اپنی ذہنی صحت کے حوالے سے کہا تھا کہ "ہر انسان اپنی زندگی میں ذہنی مسائل کا شکار ہوتا ہے، اسی طرح ماضی میں مجھے بھی ذہنی مسائل کا سامنا کرنا پڑا لیکن لوگوں نے یہ خبریں پھیلائیں کہ امریکا میں مجھے پاگل خانے بھجوایا جارہا ہے"۔
میرا نے کہا تھا کہ "معروف شخصیات سے متعلق اسکینڈلز سامنے آتے رہتے ہیں لیکن مجھے پاگل خانے بھجوانے کی خبر جھوٹی ہے، اس خبر میں کوئی صداقت نہیں"۔
مزید پڑھیں: میرا کی تکذیب نکاح کی اپیل مسترد؛ عتیق الرحمان کی بیوی قرار
یاد رہے کہ ماضی میں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ اداکارہ میرا کا ذہنی توازن درست نہیں ہے جس کی وجہ سے اُنہیں امریکا میں پاگل خانے بھجوا دیا گیا ہے۔