اسٹاک ایکس چینج بلندی پر 6 سال بعد 51 ہزار کی نفسیاتی حد عبور

اسٹاک ایکس چینج میں 660 پوائنٹس کی تیزی، 100 انڈیکس بڑھ کر 51392 پوائنٹس کی سطح پر آگیا

(فوٹو : فائل)

اسٹاک ایکس چینج میں یک دم تیزی آئی ہے اور 100 انڈیکس 6 سال بعد 51 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آج پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں برسوں بعد بہت زیادہ تیزی دیکھنے میں آئی ہے، اسٹاک ایکس چینج میں 660 پوائنٹس کی تیزی آئی جس کے باعث 6 سال بعد 100 انڈیکس 51 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا۔


مارکیٹ رپورٹس کے مطابق 100 انڈیکس بڑھ کر 51392 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

یاد رہے کہ 6 برس قبل 25 مئی 2017ء کو پاکستان اسٹاک ایکس چینج اپنی تاریخ کی بلند ترین سطح 53 ہزار 127 کے انڈیکس پر تھا۔
Load Next Story