اشتعال انگیز گفتگو کیس مریم اورنگزیب نے بریت کی درخواست دائر کردی

ٹی وی پروگرام میں گفتگو سے متعلق میرا کوئی کردار نہیں، مریم اورنگزیب کا موقف

مریم اورنگزیب نے انسداد دہشتگردی عدالت میں درخواست دائر کی:فوٹو:فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب نے اشتعال انگیزگفتگو کیس میں بریت کی درخواست دائر کردی۔


لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے مریم اورنگزیب سمیت دیگر کے خلاف اشتعال انگیز گفتگو کیس کی سماعت کی۔ مریم اورنگزیب نے بریت کی درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ٹی وی پروگرام میں گفتگو سے متعلق کوئی کردار نہیں ہے اور نہ ہی گفتگو کی ذمہ دار ہوں۔

مریم اورنگزیب نے عدالت سے بریت کی درخواست منظورکرنے کی استدعا کی۔ عدالت نے سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کردی۔ مریم اورنگزیب کے خلاف تھانہ گرین ٹاؤن میں مقدمہ درج ہے۔
Load Next Story