بابراعظم کے ورلڈ کپ میچز میں 1000 رنز مکمل

بابراعظم اس وقت اپنا چوتھا ورلڈ کپ کھیل رہے ہیں

فوٹو: آئی سی سی / گیٹی امیجز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے آئی سی سی ورلڈ کپ (ٹی20 اور ون ڈے) میں 1000 رنز مکمل کرلیے۔

بابراعظم قومی ٹیم کے سابق لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد کے بعد ورلڈ کپ میں 1000 رنز بنانے والے دوسرے پاکستانی بیٹسمین بن گئے ہیں، انہوں نے پیر کو چنئی میں افغانستان کیخلاف میچ میں یہ سنگ میل عبور کیا۔

جاوید میانداد نے یہ کارنامہ 28 اننگز میں انجام دیا تھا جبکہ بابر اعظم نے 26 ویں اننگز میں انجام دیا ہے۔

بابراعظم اس وقت اپنا چوتھا ورلڈ کپ کھیل رہے ہیں۔ وہ ورلڈ کپ 2019، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 بھی کھیل چکے ہیں۔


مزید پڑھیں: ورلڈکپ میں ناقص بیٹنگ کرنیوالے کپتانوں میں بابراعظم کا تیسرا نمبر

بابراعظم نے 2019 کے ورلڈ کپ میں آٹھ اننگز میں 474 رنز بنائے تھے جو میگا ایونٹ کی تاریخ میں کسی بھی پاکستانی بلے باز کی جانب سے سب سے زیادہ اسکور تھا۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے رواں سال پاور پلے میں پہلا چھکا لگا دیا

قومی ٹیم کے کپتان رواں ورلڈ کپ میں 5 میچز کے دوران اب تک صرف 157 رنز بناسکے ہیں جس میں افغانستان کیخلاف 74 اور روایتی حریف بھارت کیخلاف 50 رنز اسکور کیے۔

بابراعظم نے آسٹریلیا کے خلاف 18 رنز، سری لنکا کے مقابلے میں 10 رنز اور نیدرلینڈز جیسی کمزور ٹیم کے سامنے صرف 5 رنز بنائے تھے۔
Load Next Story