وزیراعلیٰ سندھ کا نابالغ مجرموں کو مفت قانونی سہولت فراہم کرنے کا حکم
جسٹس ( ر) مقبول باقر کا میڈیا رپورٹس کا نوٹس، وزارت قانون سے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ طلب
نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ قانون کو مختلف جیلوں میں قید نابالغ مجرموں کو مفت قانونی سہولت مہیا کرنے کا حکم دے دیا۔
نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کراچی، حیدرآباد اور سکھر کی مختلف جیلوں میں بند 385 کم عمر مجرموں کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ قانون کو ہدایت کی ہے کہ انہیں مفت قانونی سہولت فراہم کی جائے اور انہیں ( وزیراعلیٰ کو) روزانہ رپورٹ پیش کی جائے۔
وزیراعلیٰ نے میڈیا رپورٹس کا نوٹس لیا جن میں بتایا گیا تھا کہ صوبہ سندھ کی جیلوں میں 385 کم عمر مجرم جن میں 17 سال کے 168، 16 سال کے 106 ، 18 سال کے 100 ، 15 سال کے8، 14 سال کے 2 اور ایک 13 سال کا لڑکا شامل ہیں، قید ہیں۔
وزیراعلیٰ نے محکمہ قانون کو ہدایت کی کہ وہ کم عمر مجرموں کو مفت قانونی سہولت فراہم کریں اور انہیں روزانہ رپورٹ ارسال کریں۔