بھاگ کر شادی کرنے والے سمدھی اور سمدھن نے ایک ماہ بعد خودکشی کرلی
نوبیاہتا جوڑے نے ٹرین کے آگے آکر اپنی زندگیوں کا خاتمہ کرلیا
بھارت میں باپ نے بیٹی کی ساس کے ساتھ بھاگ کر شادی کی تھی اور دونوں دوسرے شہر میں چھپ کر رہ رہے تھے تاہم ایک ماہ بعد ہی دونوں کی لاشیں ریلوے جنکشن سے مل گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش میں 44 سالہ مرد اور اور 40 سالہ عورت کی لاشیں ملی ہیں جنھوں نے مبینہ طور پر تیز رفتار ریل کے سامنے آکر اپنی زندگیوں کا خاتمہ کیا۔
دونوں میاں بیوی تھے اور ایک ماہ سے اسی علاقے میں رہ رہے تھے لیکن پڑوسیوں کو ان کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں تھی تاہم پولیس کی تفتیش کے دوران اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔
44 سالہ رام نیواس کی پہلی بیوی کا انتقال ہو گیا تھا اور اس نے چند ماہ قبل ہی اپنی اکلوتی بیٹی کی شادی کی تھی اور اس کے گھر آتا جاتا رہتا تھا جہاں بیٹی کی ساس سے دوستی ہوگئی۔
دونوں رشتے سے سمدھی تھے جو پہلے دوستی پھر محبت کا رشتہ بن گیا اور دونوں نے فرار ہوکر شادی کرنے کا منصوبہ بنایا۔ 23 ستمبر کو جوڑا فرار ہوگیا اور دوسرے شہر جاکر رہنے لگا تھا۔
جب بیٹی کے سسر کو پتا چلا کہ اس کی اہلیہ کو بھگا کر لے جانے والا کوئی اور نہیں بلکہ اس کا سمدھی ہے تو خاندان میں خوب رسوائی ہوئی۔ کسی نے بھی اس رشتے کو قبول نہیں کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہی وجہ تھی کہ اس جوڑے نے دل برداشتہ ہوکر ٹرین کے آگے چھلانگ لگا کر اپنی زندگیوں کا خاتمہ کرلیا۔