پنجاب اسمبلی میں پاک فوج کی حمایت میں حکومتی قرارداد کثرت رائے سے منظور
فوج سمیت حکومتی اداروں کو متنازع بنانے کی کوششوں کی مذمت کرتے ہیں، قرارداد کا متن
پنجاب اسمبلی میں پاک فوج کی حمایت میں مسلم لیگ(ق) کی قرارداد مسترد جبکہ حکومتی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر شیر علی گورچانی کی صدارت میں ہوا، حکومت کی جانب سے قرار داد پیش کرنے سے قبل اپوزیشن جماعت مسلم لیگ(ق) نے پاک فوج کی حمایت میں قرارداد پیش کی لیکن حکومت کی جانب نے اس قرارداد کو مسترد کردیا گیا جس کے بعد حکومت نے خود پاک فوج کی حمایت میں قرارداد پیش کی جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔ قرارداد میں کہا گیا ہے ملک و قوم کے لیے پاک فوج کی خدمات قابل تحسین ہیں جبکہ فوج سمیت حکومتی اداروں کو متنازع بنانے کی کوششوں کی مذمت کرتے ہیں۔
دوسری جانب پاک فوج کے حمایت میں مسلم لیگ(ق) کی قرارداد مسترد کیے جانے پر اپوزیشن نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا،اس موقع پر(ق) لیگ کے رہنما چوہدری مونس الٰہی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) گھبراہٹ کا شکار ہے جبکہ حکومت نے اپنی قرارداد منظور کراکے تھوڑی بہت فوج کی حمایت کردی،دوسری جانب وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ قراردادیں پیش کرکے نوکریاں پکی کی جارہی ہیں بعد ازاں حکومت نے خود ہی فوج کی حمایت میں قرارداد پیش کرکے اسے کثرت رائے سے منظورکرلیا۔