نواز شریف کی عدالت میں پیشی کیلیے سیکیورٹی پلان تیار

اسلام آباد پولیس اورایف سی کی چارسو کے قریب نفری تعینات کی جائے گی، ذرائع

فوٹو: فائل

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی عدالت میں پیشی کے لیے اسلام آبادپولیس نے سیکیورٹی پلان مکمل کر لیا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس اورایف سی کی چارسو کے قریب نفری تعینات کی جائے گی، 20 سب انسپکٹر، 260 کانسٹیبل اور ایف سی کے 173 اہلکارتعینات ہوں گے۔


عدالت کے گردو نواح میں خاردار تار لگائی جائے گی، اور پیشی کے دوران غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی ہو گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی سیکیورٹی ڈویژن تمام سیکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کریں گے۔
Load Next Story