غیر قانونی تارکین کے انخلا پر ریاست مخالف عناصر پروپیگنڈا کررہے ہیں نگراں وزیر اطلاعات
کسی نے حکومتی پلان میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تو اُس کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا، جان اچکزئی
بلوچستان حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے انخلا کے حوالے سے پروپیگنڈا کرنے والوں کو خبردار کردیا۔
بلوچستان کے نگراں وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے اپنے بیان میں کہا کہ ریاست مخالف عناصر کی جانب سے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلاف کے حوالے سے پروگپینڈا کر کے اس غیر ضروری معاملے کو اچھا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں ایسے تمام عناصر کو خبردار کرتا ہوں کہ وہ اس معاملے کو اچھالنے سے گریز کریں کیونکہ حکومتی پلان میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی گئی تو ایسے تمام عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔
جان اچکزئی نے کہا کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو نکالنے کا فیصلہ وسیع تر قومی مفاد میں کیا گیا ہے، کسی بھی ملک کے لیے قومی مفادات کا تحفظ اولین ترجیح ہوتا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ غیر قانونی، غیر ملکیوں کو تمام ملکی اور بین الاقوامی قوانین کو مد نظر رکھتے ہوئے واپس بھیجا جا رہا ہے۔