شاداب کا ستارہ زیرگردش 8 ون ڈے میں 98 کی اوسط سے محض 4 وکٹیں
کرکٹ پنڈتوں نے بھی انکی کارکردگی پر سوال اٹھادیا
قومی ٹیم کے نائب کپتان اور لیگ اسپنر شاداب خان کا ستارہ اِن دنوں گردش میں ہے۔
وہ گزشتہ 8 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 398 رنز دے کر98.5 کی اوسط سے صرف 4 وکٹیں حاصل کرپائے ہیں ، حالیہ ورلڈکپ میں مایوس کن کارکردگی پر مزید سوالات سامنے آ گئے ہیں، ابتدائی 4 میچز میں سے شاداب نے نیدرلینڈز کیخلاف 45 رنز دے کر ایک وکٹ لی، سری لنکا کیخلاف واحد وکٹ 55 رنز کی ثابت ہوئی۔
اسی طرح بھارت کیخلاف 31 رنز دے کر وہ کوئی شکار نہیں کر پائے تھے، افغانستان سے مقابلے میں 49 رنز کے باوجود انھیں کوئی وکٹ نہیں مل پائی، اس سے قبل ایشیا کپ میں سری لنکا کیخلاف 55 رنز دے کر ایک وکٹ لی۔
مزید پڑھیں: پاکستان ورلڈکپ سیمی فائنل میں کیسے پہنچ سکتا ہے؟ اگر مگر کا کھیل شروع
بھارت کیخلاف 71 رنز کے عوض ایک ہی وکٹ حصے میں آئی تھی، لاہور میں بنگلہ دیش کیخلاف وہ 35 رنز دیکر کوئی شکار نہیں کر پائے تھے، پالے کیلی میں بھارت کیخلاف بھی 57 رنز دے کر کامیابی نہ پا سکے تھے۔