سپریم کورٹ فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس کی سماعت یکم نومبر کو ہوگی
پی ٹی آئی، ایم کیو ایم، الیکشن کمیشن، آئی بی سمیت دیگر نے نظرثانی درخواستیں واپس لینے کی استدعا کر رکھی ہے
سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے اس حوالے سے اٹارنی جنرل سمیت تمام فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں جس کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ یکم نومبر کو فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس کی سماعت کرے گا۔
عدالت نے گزشتہ سماعت پر تمام فریقین سے تحریری جواب طلب کیا تھا۔ پی ٹی آئی، ایم کیو ایم، الیکشن کمیشن، آئی بی سمیت دیگر نے نظرثانی درخواستیں واپس لینے کی استدعا کر رکھی ہے۔