جماعت اسلامی کا کل کراچی میں ہڑتال کا اعلان

جنازے میں شریک مختلف جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا۔

ڈاکٹر پرویز محمود کے قتل اور گستاخانہ فلم کے خلاف جماعت اسلامی نے کل ہڑتال کی کال دی ہے۔ فوٹو: آن لائن

جماعت اسلامی نے کل کراچی میں ہڑتال اورملک بھرمیں یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔



جماعت اسلامی کے رہنما اورسابق ٹاؤن ناظم لیاقت آباد پرویز محمودکوکل نامعلوم افراد نے نارتھ ناظم آباد میں فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا جن کی نمازہ جنازہ آج نمائش چورنگی پر ادا کی گئی جس میں مختلف سیاسی جماعتوں اورتنظیموں کےرہنمابھی شریک ہوئے۔

اس موقع پرجماعت اسلامی کے رہنما نصراللہ شجیع نے کہا کہ کل کراچی میں پرویز محمود کی ٹارگٹ کلنگ اورگستاخانہ فلم کے خلاف ہڑتال کی جائےگی۔ جنازے میں شریک مختلف جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا۔

Recommended Stories

Load Next Story