زلفی بخاری کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کر کے پاکستان لانے کا فیصلہ

وزارت داخلہ نے زلفی بخاری کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی، ایف آئی اے کو انٹرپول سے رجوع کرنے کی ہدایت

—فوٹو فائل

وزارت داخلہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے اوور سیز پاکستانی زلفی بخاری کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی۔

وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کو زلفی بخاری کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کیلیے انٹرپول سیکریٹریٹ فرانس کو درخواست بھیجنے کی ہدایت کی۔


مزید پڑھیں: مراد سعید، عمر ایوب سمیت 10 پی ٹی آئی رہنماؤں کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

اسے بھی پڑھیں: عدالت کا شہباز گِل کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

پی ٹی آئی رہنما کے خلاف 18 مارچ کو تھانہ گولڑہ میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہوا تھا، جس کے بعد سے وہ بیرون ملک میں مقیم ہیں۔ ایف آئی اے انٹرپول کے ذریعے زلفی بخاری کی گرفتاری کی قانونی کارروائی شروع کرے گا۔
Load Next Story